QR CodeQR Code

نیٹو سپلائی کی بندش کا 12 واں دن، اتحادی افواج کی مشکلات بڑھ گئیں

7 Dec 2011 11:47

اسلام ٹائمز:26 نومبر کو پاکستانی حدود کی خلاف ورزی اور فائرنگ کے نیتجے میں فوجی جوانوں کی شہادت کے خلاف کراچی سے بلوچستان کے راستے افغانستان میں موجود نیٹو افواج کی سپلائی 12 ویں روز بھی بند ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے راستے افغانستان میں نیٹو افواج کے لئے سپلائی 12 ویں دن بھی بند ہے۔ صوبے کے مختلف ٹرمینلز پر سینکڑوں ٹرالر اور آئل ٹینکرز کھڑے ہیں۔ مہمندایجنسی کے علاقے میں نیٹو افواج کی جانب سے 26 نومبر کو پاکستانی حدود کی خلاف ورزی اور فائرنگ کے نیتجے میں فوجی جوانوں کی شہادت کے خلاف کراچی سے بلوچستان کے راستے افغانستان میں موجود نیٹو افواج کی سپلائی 12 ویں روز بھی بند ہے۔ کوئٹہ،چمن اور صوبے کے دیگر علاقوں میں ٹرمینلز پر سینکڑوں کی تعداد میں کنٹینرز، ٹرالر اور آئل ٹینکرز کھڑے ہیں۔ ادھر پاکستان کے راستے سپلائی کی بندش کے بعد افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے اور اسے ضروری آپریشن بھی ملتوی کرنا پڑ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 120207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/120207/نیٹو-سپلائی-کی-بندش-کا-12-واں-دن-اتحادی-افواج-مشکلات-بڑھ-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org