QR CodeQR Code

ثابت کر دیا ہم امریکی یا روسی نہیں بلکہ اس مٹی کے ایجنٹ ہیں، بشیر بلور

16 Dec 2011 00:43

اسلام ٹائمز:ملاکنڈ میں پارٹی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ مہمند حملے پر معافی، نقصانات کی تلافی اور پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی حدود کے احترام کی ضمانت دینے تک نیٹو سپلائی بحال نہیں کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ مہمند حملے پر معافی، نقصانات کی تلافی اور پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی حدود کے احترام کی ضمانت دینے تک نیٹو سپلائی بحال نہیں کی جائے گی، ہم نے اپنے طرز عمل سے ثابت کیا ہے کہ ہم امریکی یا روسی نہیں بلکہ اس مٹی کے ایجنٹ ہیں اور کسی بھی قیمت پر اسکی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاکنڈ کے علاقہ سخاکوٹ میں اے این پی کے زیراہتمام ایک جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کیا، بشیر بلور نے کہا کہ امن ہماری پہلی اور آخری ضرورت ہے، دہشتگردی ہماری حکومت کو ورثے میں ملی مگر ہم نے عدم تشدد کی پالیسی کے ذریعے دہشت گردوں کے عزائم کو بے نقاب کیا، ہم پہلے کی طرح اگلے بجٹ میں بھی اپنے غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، اے این پی نے ہمیشہ قانون و آئین کی بالادستی کی بات کی ہے اور سیاست و حکومت میں بھی چور دروازے سے برسراقتدار آنے اور ڈکٹیٹروں کا ساتھ دینے کی بجائے عوامی حمایت اور جمہوری طرزعمل کو ترجیح دی، ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان پر غیرجمہوری اور چور دروازے سے اقتدار کے بھوکے لوگوں کا راستہ بھی روکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 122587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/122587/ثابت-کر-دیا-ہم-امریکی-یا-روسی-نہیں-بلکہ-اس-مٹی-کے-ایجنٹ-ہیں-بشیر-بلور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org