QR CodeQR Code

میمو معاملے کی تحقیقات کی جائیں تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائےگا، حسن نثار

17 Dec 2011 15:25

اسلام ٹائمز:نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیاسی کالم نگار نے کہا کہ منصور اعجاز جھوٹا ہے اس کا اپنا ایک ماضی ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ جھوٹا شخص کبھی بھی سچ بول سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نامور سیاسی کالم نگار و تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ میمو معاملے کی تحقیقات جائیں تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا میں اسے سازش نہیں سمجھتا ہوں۔ پاکستان کے نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹو دی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ فوج، حکومت اور نواز شریف پاکستان کے ہیں جب کہ اس طرح کی چیزیں پاور پلے میں چلتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر سول حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ فوج اس کے ماتحت ہو تاہم اسے میمو جیسے طریقہ کار نہیں کرنا چاہیے۔ حسن نثار کا کہنا تھا کہ منصور اعجاز جھوٹا ہے اس کا اپنا ایک ماضی ہے مگر یہ بھی حقیقت ہےکہ جھوٹا شخص کبھی بھی سچ بول سکتا ہے۔ ان کے مطابق حسین حقانی نے اگر خود میمو لکھوایا تو انہوں نے شاہ سے بھی شاہ کا وفادار بننے کی کوشش کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 122911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/122911/میمو-معاملے-کی-تحقیقات-جائیں-دودھ-کا-پانی-ہوجائےگا-حسن-نثار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org