QR CodeQR Code

امریکہ بھارت اور اسرائیل مل کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، عبدالرشید ترابی

18 Dec 2011 19:22

اسلام ٹائمز:جماعت اسلامی کشمیر کے امیر کا کہنا ہے کہ ملت پاکستان یہ نہ سمجھے کہ وہ دشمنوں کے مقابلے میں تنہا ہے پوری کشمیری قوم پاکستان کیساتھ ہے، امریکی حملے میں شہید ہونیوالوں میں 14 کا تعلق کشمیر سے ہے جن میں گلگت بلتستان بھی شامل ہے


اسلام ٹائمز۔ مینار پاکستان کے سائے تلے دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل مل کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، کشمیر کی آزادی پاکستان کے دفاع اور سلامتی کی ضمامن ہے، کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان زیادہ دیر سلامت نہیں رہ سکتا۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ملت پاکستان یہ نہ سمجھے کہ وہ دشمنوں کے مقابلے میں تنہا ہے پوری کشمیری قوم پاکستان کے ساتھ ہے، امریکہ حملے میں شہید ہونے والوں میں 14 کا تعلق کشمیر سے ہے جن میں گلگت بلتستان بھی شامل ہے کشمیریوں کا خون پاکستان کے لیے حاظر ہے، انھوں نے کہاکہ کشمیری پاکستان کی شہ رگ بنانے کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیری امت مسلمہ کی بقا اور اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 123310

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/123310/امریکہ-بھارت-اور-اسرائیل-مل-کر-پاکستان-کے-خلاف-سازشیں-رہے-ہیں-عبدالرشید-ترابی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org