QR CodeQR Code

قادیانیوں کی عبادت گاہ پر حملہ کیس کے ملزمان پر فردجرم عائد کر دی گئی

21 Dec 2011 19:22

اسلام ٹائمز:دہشت گرد معاویہ عرف معاذ اور عبداللہ کو موقع پر رضاکاروں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا، دونوں ملزم حملے کے وقت موقع واردات سے بھاگ رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے آج جیل سماعت کے دوران قادنیوں کی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے مبینہ دہشت گرد معاویہ عرف معاذ اور عبداللہ پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ حفاظتی انتظامات کے باعث مذکورہ کیس کی سماعت جیل میں کی جا رہی ہے۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں واقع قادیانیوں کی عبادت گاہ پر 28 مئی 2010ء کو مبینہ دہشت گردوں نے حملہ کر کے بیسیوں افراد کو ہلاک جبکہ پچاس سے زائد کو زخمی کر دیا تھا جس پر قادیانی جماعت کے رضا کاروں نے موقع سے دونوں افراد معاویہ عرف معاذ اور عبداللہ کو اس وقت پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا جب وہ موقع واردات سے بھاگ رہے تھے۔ پولیس نے مبینہ دہشت گردوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں بھجوا دیا تھا۔ 


خبر کا کوڈ: 124145

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/124145/قادیانیوں-کی-عبادت-گاہ-پر-حملہ-کیس-کے-ملزمان-فردجرم-عائد-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org