0
Wednesday 21 Dec 2011 19:22

قادیانیوں کی عبادت گاہ پر حملہ کیس کے ملزمان پر فردجرم عائد کر دی گئی

قادیانیوں کی عبادت گاہ پر حملہ کیس کے ملزمان پر فردجرم عائد کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے آج جیل سماعت کے دوران قادنیوں کی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے مبینہ دہشت گرد معاویہ عرف معاذ اور عبداللہ پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ حفاظتی انتظامات کے باعث مذکورہ کیس کی سماعت جیل میں کی جا رہی ہے۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں واقع قادیانیوں کی عبادت گاہ پر 28 مئی 2010ء کو مبینہ دہشت گردوں نے حملہ کر کے بیسیوں افراد کو ہلاک جبکہ پچاس سے زائد کو زخمی کر دیا تھا جس پر قادیانی جماعت کے رضا کاروں نے موقع سے دونوں افراد معاویہ عرف معاذ اور عبداللہ کو اس وقت پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا جب وہ موقع واردات سے بھاگ رہے تھے۔ پولیس نے مبینہ دہشت گردوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں بھجوا دیا تھا۔ 

خبر کا کوڈ : 124145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش