QR CodeQR Code

امید کی واحد کرن عمران خان اب عوام کو نظر آچکی ہے، جہانگیر ترین

25 Dec 2011 21:29

اسلام ٹائمز:مزار قائد کے سامنے باغ جناح میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ سیاست دان قوم سے معافی مانگنے کے بجائے خود آگے آئیں کیونکہ وہ وقت دور نہیں جب ملک میں تبدیلی آئیگی تو سب سے حساب لیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ قوم موجودہ حکمرانوں سے مایوس ہو چکی ہے۔ مزار قائد کے سامنے باغ جناح میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ دو جماعتوں کی اقتدار کی بندر بانٹ کر رکھی تھی باریاں لگائی ہوئیں تھی جس کے باعث ملک دیوالیہ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دان قوم سے معافی مانگنے کے بجائے خود آگے آئیں کیونکہ وہ وقت دور نہیں جب ملک میں تبدیلی آئیگی تو سب سے حساب لیا جائے گا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک میں جو مثبت تبدیلی لا رہی ہے اس کا وقت اب بہت قریب ہے کیونکہ امید کی واحد کرن عمران خان اب عوام کو نظر آچکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 125064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/125064/امید-کی-واحد-کرن-عمران-خان-اب-عوام-کو-نظر-آچکی-ہے-جہانگیر-ترین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org