0
Sunday 25 Dec 2011 21:29

امید کی واحد کرن عمران خان اب عوام کو نظر آچکی ہے، جہانگیر ترین

امید کی واحد کرن عمران خان اب عوام کو نظر آچکی ہے، جہانگیر ترین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ قوم موجودہ حکمرانوں سے مایوس ہو چکی ہے۔ مزار قائد کے سامنے باغ جناح میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ دو جماعتوں کی اقتدار کی بندر بانٹ کر رکھی تھی باریاں لگائی ہوئیں تھی جس کے باعث ملک دیوالیہ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دان قوم سے معافی مانگنے کے بجائے خود آگے آئیں کیونکہ وہ وقت دور نہیں جب ملک میں تبدیلی آئیگی تو سب سے حساب لیا جائے گا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک میں جو مثبت تبدیلی لا رہی ہے اس کا وقت اب بہت قریب ہے کیونکہ امید کی واحد کرن عمران خان اب عوام کو نظر آچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 125064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش