QR CodeQR Code

پاکستان ایران سے گیس درآمد کر کے اپنے توانائی کے مسائل پر قابو پا سکتا ہے، مرتضٰی مغل

28 Dec 2011 11:20

اسلام ٹائمز:اپنے ایک بیان میں پاکستان اکانومی واچ کے صدر کا کہنا تھا کہ بھارت بھی اپنی توانائی کی قلت کے باعث زیادہ دیر تک ایرانی گیس کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضٰی مغل نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ملک ایران سے گیس درآمد کر کے اپنے توانائی کے مسائل پر قابو پا سکتا ہے، حکومت اس منصوبہ میں دلچسپی لیتے ہوئے جلد تکمیل کیلئے اقدامات کرے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت بھی اپنی توانائی کی قلت کے باعث زیادہ دیر تک ایرانی گیس کو نظر انداز نہیں کر سکتا، ڈاکٹر مرتضٰی مغل نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ سی این جی استعمال کرنے والے ملک میں ایک اور دو ماہ کیلئے اس کی بندش کا فیصلہ قابل قبول نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی گیس سے پاکستان کی توانائی کی تیس فیصد ضروریات پوری ہو جائیں گی، اس لئے حکومت کو عارضی اقدامات کی بجائے مسئلہ کے پائیدار حل کیلئے ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی جانب توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 125743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/125743/پاکستان-ایران-سے-گیس-درآمد-کر-کے-اپنے-توانائی-مسائل-پر-قابو-پا-سکتا-ہے-مرتض-ی-مغل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org