0
Wednesday 28 Dec 2011 11:20

پاکستان ایران سے گیس درآمد کر کے اپنے توانائی کے مسائل پر قابو پا سکتا ہے، مرتضٰی مغل

پاکستان ایران سے گیس درآمد کر کے اپنے توانائی کے مسائل پر قابو پا سکتا ہے، مرتضٰی مغل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضٰی مغل نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ملک ایران سے گیس درآمد کر کے اپنے توانائی کے مسائل پر قابو پا سکتا ہے، حکومت اس منصوبہ میں دلچسپی لیتے ہوئے جلد تکمیل کیلئے اقدامات کرے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت بھی اپنی توانائی کی قلت کے باعث زیادہ دیر تک ایرانی گیس کو نظر انداز نہیں کر سکتا، ڈاکٹر مرتضٰی مغل نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ سی این جی استعمال کرنے والے ملک میں ایک اور دو ماہ کیلئے اس کی بندش کا فیصلہ قابل قبول نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی گیس سے پاکستان کی توانائی کی تیس فیصد ضروریات پوری ہو جائیں گی، اس لئے حکومت کو عارضی اقدامات کی بجائے مسئلہ کے پائیدار حل کیلئے ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی جانب توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔

خبر کا کوڈ : 125743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش