QR CodeQR Code

ایم ایم اے کی بحالی کی خوشخبری جلد ملے گی، آنیوالے چند دن انتہائی اہم ہیں، منور حسن

4 Jan 2012 18:51

اسلام ٹائمز:کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو حقوق دینے میں ناکام ہو گئی ہے، اس لئے بپھرے لوگ سڑکوں پر آ گئے ہیں اور ایک انقلاب آتا نظر آ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ آنیوالے چند دن انتہائی اہم ہیں، اب تیل دیکھو اور تیل کی دھار دیکھو۔ کراچی میں جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماؤں صاحبزادہ ابولخیر اور اویس نورانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ حکومت عوام کو حقوق دینے میں ناکام ہو گئی ہے، اس لئے بپھرے لوگ سڑکوں پر آ گئے ہیں اور ایک انقلاب آتا نظر آ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کی خوشخبری جلد ملے گی، جمہوری حکومتوں کو جمہوری رویہ اختیار کرنا چا ہیے اور موجودہ صورتحال پر حکمرانوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک ہی سانس میں جمہوریت کی بات اور فوجی عدالتوں کی بات کرتے ہیں شائد انہیں سپریم کور ٹ کے فیصلے کا علم نہیں۔


خبر کا کوڈ: 127687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/127687/ایم-اے-کی-بحالی-خوشخبری-جلد-ملے-گی-آنیوالے-چند-دن-انتہائی-اہم-ہیں-منور-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org