0
Wednesday 4 Jan 2012 18:51

ایم ایم اے کی بحالی کی خوشخبری جلد ملے گی، آنیوالے چند دن انتہائی اہم ہیں، منور حسن

ایم ایم اے کی بحالی کی خوشخبری جلد ملے گی، آنیوالے چند دن انتہائی اہم ہیں، منور حسن
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ آنیوالے چند دن انتہائی اہم ہیں، اب تیل دیکھو اور تیل کی دھار دیکھو۔ کراچی میں جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماؤں صاحبزادہ ابولخیر اور اویس نورانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ حکومت عوام کو حقوق دینے میں ناکام ہو گئی ہے، اس لئے بپھرے لوگ سڑکوں پر آ گئے ہیں اور ایک انقلاب آتا نظر آ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کی خوشخبری جلد ملے گی، جمہوری حکومتوں کو جمہوری رویہ اختیار کرنا چا ہیے اور موجودہ صورتحال پر حکمرانوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک ہی سانس میں جمہوریت کی بات اور فوجی عدالتوں کی بات کرتے ہیں شائد انہیں سپریم کور ٹ کے فیصلے کا علم نہیں۔
خبر کا کوڈ : 127687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش