QR CodeQR Code

ایران پر یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں، چین

4 Jan 2012 23:46

اسلام ٹائمز:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پابندیاں ایران کے مسئلے کا حل نہیں ہیں، انکا کہنا تھا کہ چین مقامی قانون کو بین الاقوامی قانون پر فوقیت دینے اور ایران سمیت دیگر ملکوں پر یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چین کا کہنا ہے کہ وہ ایران پر یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے، بیجنگ میں صحافیوں سے بات چیت میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پابندیاں ایران کے مسئلے کا حل نہیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ چین مقامی قانون کو بین الاقوامی قانون پر فوقیت دینے اور ایران سمیت دیگر ملکوں پر یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے، چین کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر باراک اوباما کے اس قانون پر دستخط کے بعد سامنے آیا ہے جس میں نئے اقدامات کے تحت ایران کے مرکزی بینک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 127730

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/127730/ایران-پر-یکطرفہ-پابندیوں-کی-مخالفت-کرتے-ہیں-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org