QR CodeQR Code

فضل الرحمن خود ایجنسیوں کی بیساکھیوں پر اقتدار تک پہنچے، محمد خان ہوتی

6 Jan 2012 01:38

اسلام ٹائمز:پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں عمران خان پر بے بنیاد الزام تراشی کی ہے جو قابل مذمت اور حقائق کو جھٹلانے کے مترادف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء خواجہ محمد خان ہوتی نے کہا ہے کہ عمران خان نہیں بلکہ خود مولانا فضل الرحمن ایجنسیوں کی بیساکھیوں پر اقتدار تک پہنچے اور ڈرون حملوں پر خاموشی اختیار کی۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں خواجہ محمد خان ہوتی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں عمران خان پر بے بنیاد الزام تراشی کی ہے جو قابل مذمت اور حقائق کو جھٹلانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2002ء میں مولانا فضل الرحمن خود ایجنسیوں کی بدولت اقتدار تک پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا ایجنٹ ہوتا تو امریکی ڈرون حملوں کے خلاف دھرنے نہ دیتا۔ خواجہ محمد خان ہوتی کا کہنا تھا کہ مولانا موجودہ حکومت کا حصہ رہے ہیں، اس لئے عوام پر بجلی، گیس بحران اور مہنگائی مسلط کرنے میں وہ بھی برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ وہ کون سا اسلام ہے جس میں شوہر اپنی طلاق یافتہ بیوی سے ملاقات تک نہیں کر سکتا، جس کا طعنہ مولانا فضل الرحمن نے دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 127970

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/127970/فضل-الرحمن-خود-ایجنسیوں-کی-بیساکھیوں-پر-اقتدار-تک-پہنچے-محمد-خان-ہوتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org