0
Friday 6 Jan 2012 01:38

فضل الرحمن خود ایجنسیوں کی بیساکھیوں پر اقتدار تک پہنچے، محمد خان ہوتی

فضل الرحمن خود ایجنسیوں کی بیساکھیوں پر اقتدار تک پہنچے، محمد خان ہوتی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء خواجہ محمد خان ہوتی نے کہا ہے کہ عمران خان نہیں بلکہ خود مولانا فضل الرحمن ایجنسیوں کی بیساکھیوں پر اقتدار تک پہنچے اور ڈرون حملوں پر خاموشی اختیار کی۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں خواجہ محمد خان ہوتی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں عمران خان پر بے بنیاد الزام تراشی کی ہے جو قابل مذمت اور حقائق کو جھٹلانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2002ء میں مولانا فضل الرحمن خود ایجنسیوں کی بدولت اقتدار تک پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا ایجنٹ ہوتا تو امریکی ڈرون حملوں کے خلاف دھرنے نہ دیتا۔ خواجہ محمد خان ہوتی کا کہنا تھا کہ مولانا موجودہ حکومت کا حصہ رہے ہیں، اس لئے عوام پر بجلی، گیس بحران اور مہنگائی مسلط کرنے میں وہ بھی برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ وہ کون سا اسلام ہے جس میں شوہر اپنی طلاق یافتہ بیوی سے ملاقات تک نہیں کر سکتا، جس کا طعنہ مولانا فضل الرحمن نے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 127970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش