QR CodeQR Code

اورکزئی ایجنسی، فورسز کے آپریشن میں 5 شرپسند ہلاک

7 Jan 2012 15:35

اسلام ٹائمز:کارروائی میں دہشتگردوں کے 2 ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے، دوسری جانب غلجو میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 6 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کے باعث 5 شرپسند ہلاک جبکہ ان کے دو ٹھکانے تباہ ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے صبح سات بجے کے قریب دہشتگردوں کے خلاف اورکزئی ایجنسی کے علاقے خادی زئی میں آپریشن شروع کیا، جس میں بھاری توپ خانہ کا بھی استعمال کیا گیا، کارروائی میں 5 شر پسند مارے گئے جبکہ ان کے 2 ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے، اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں شر پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے، دریں اثناء اورکزئی ایجنسی کے ہی علاقے غلجو میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 128311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/128311/اورکزئی-ایجنسی-فورسز-کے-آپریشن-میں-5-شرپسند-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org