QR CodeQR Code

ڈاکٹر جمال شاہ کے قتل کیخلاف خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں ہڑتال

10 Jan 2012 23:10

اسلام ٹائمز:صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر مختلف اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے، جبکہ صرف او پی ڈی اور وارڈز میں ڈاکٹر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں سینئر ڈاکٹر سید جمال شاہ کے قتل کیخلاف بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے، معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر سید جمال شاہ کی نعش ہفتہ کے روز خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود سے برآمد ہوئی تھی، جس کیخلاف اسی روز سے ڈاکٹروں نے احتجاج شروع کر دیا تھا، اسی طرح آج بھی صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر صوبے کے مختلف اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے ہڑتال جاری رکھی جبکہ صرف او پی ڈی اور وارڈز میں ڈاکٹرز ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، واضح رہے کہ پارا چنار سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سید جمال شاہ کو دو ماہ قبل پشاور سے اغواء کیا گیا تھا، جس کے بعد دہشتگرد اغواء کاروں نے انہیں بے دردی سے قتل کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 129277

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/129277/ڈاکٹر-جمال-شاہ-کے-قتل-کیخلاف-خیبر-پختونخوا-ہسپتالوں-میں-ہڑتال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org