QR CodeQR Code

ایران کیخلاف لگائے جانیوالے الزامات بے بنیاد، امریکی حملے کا خطرہ موجود ہے، روس

13 Jan 2012 01:16

اسلام ٹائمز:اپنے ایک انٹرویو میں روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولیا یاترو شیو نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ہم یہ سن رہے ہیں کہ ایران ایٹم بم تیار کر رہا ہے۔ تاہم ابھی تک اس کا ثبوت سامنے نہیں آیا۔


اسلام ٹائمز۔ روس نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کا حقیقی خطرہ موجود ہے۔ روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولیا یاترو شیو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ شام جس نے تہران کے ساتھ تعلقات توڑنے سے انکار کر دیا ہے، کو بھی مغربی مداخلت کا سامنا ہو سکتا ہے، کیونکہ امریکہ اسے اس طرف دھکیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکہ ایران کو اپنا اہم مسئلہ سمجھتا ہے اور اسی وجہ سے وہ تہران کو ایک دشمن سے معاونتی پارٹنر میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے امریکہ ایرانی موجودہ قیادت کی تبدیلی کیلئے تمام تر حربے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس کے لئے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں اور ایرانی اپوزیشن فورسز کی معاونت کے دونوں طریقے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ہم یہ سن رہے ہیں کہ ایران ایٹم بم تیار کر رہا ہے۔ تاہم ابھی تک اس کا ثبوت سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 129838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/129838/ایران-کیخلاف-لگائے-جانیوالے-الزامات-بے-بنیاد-امریکی-حملے-کا-خطرہ-موجود-ہے-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org