QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں ربیع الاول کے جلوسوں کی سخت سیکورٹی کی ہدایات جاری

28 Jan 2012 20:49

اسلام ٹائمز:سیکورٹی پلان کی منظوری دے دی گئی، پشاور سمیت صوبے کے حساس اضلاع میں ماہ ربیع الاول کے سیکورٹی پلان کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی جا رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ماہ ربیع الاول کے جلوسوں کی سخت سیکورٹی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہے، صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے لئے نئے سیکورٹی پلان کی منظوری کے لئے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ربیع الاول کے لئے سیکورٹی پلان کی منظوری دی گئی، صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبے کے حساس اضلاع میں ماہ ربیع الاول کے سیکورٹی پلان کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی جا رہی ہیں، جبکہ پشاور کو حساس ترین شہر قرار دیا جارہا ہے، اس کے علاوہ پشاور میں سیکورٹی کے پیش نظر ایف سی اور پولیس کی مزید نفری دیگر اضلاع سے طلب کی جائیگی۔


خبر کا کوڈ: 132795

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/132795/خیبر-پختونخوا-میں-ربیع-الاول-کے-جلوسوں-کی-سخت-سیکورٹی-ہدایات-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org