0
Saturday 28 Jan 2012 20:49

خیبر پختونخوا میں ربیع الاول کے جلوسوں کی سخت سیکورٹی کی ہدایات جاری

خیبر پختونخوا میں ربیع الاول کے جلوسوں کی سخت سیکورٹی کی ہدایات جاری
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ماہ ربیع الاول کے جلوسوں کی سخت سیکورٹی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہے، صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے لئے نئے سیکورٹی پلان کی منظوری کے لئے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ربیع الاول کے لئے سیکورٹی پلان کی منظوری دی گئی، صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبے کے حساس اضلاع میں ماہ ربیع الاول کے سیکورٹی پلان کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی جا رہی ہیں، جبکہ پشاور کو حساس ترین شہر قرار دیا جارہا ہے، اس کے علاوہ پشاور میں سیکورٹی کے پیش نظر ایف سی اور پولیس کی مزید نفری دیگر اضلاع سے طلب کی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 132795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش