QR CodeQR Code

ایبٹ آباد، کان بیٹھ جانے کے باعث 10 کان کن جاں بحق

26 Jan 2012 00:02

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق نواحی علاقے ترنوالی میں فاسفیٹ کی کان میں مزدور کام کر رہے تھے کہ حادثہ پیش آ گیا، 8 مزدوروں کی نعشیں نکال لی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد میں فاسفیٹ کی کان بیٹھ جانے سے 10 کان کن جاں بحق ہوگئے، ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی علاقے ترنوالی میں فاسفیٹ کی کان میں مزدور کام کر رہے تھے کہ اچانک کان بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں کان میں کام کرنیوالے 10 مزدور دب کر جاں بحق ہو گئے، واقعہ کے بعد ریسکیو اداروں نے کارروائی کر کے کان میں دبے ہوئے 8 مزدورں کی نعشیں نکال لیں جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کے مختلف علاقوں میں اس قسم کے واقعات پیش آچکے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کان کنوں کے تحفظ کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 133076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/133076/ایبٹ-آباد-کان-بیٹھ-جانے-کے-باعث-10-کن-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org