QR CodeQR Code

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول پر راکٹ حملہ

27 Jan 2012 16:34

اسلام ٹائمز: ڈی سی او ایبٹ آباد سید امتیاز علی شاہ کے مطابق دو سے تین راکٹ پی ایم اے کاکول کی دیوار کو نشانہ بناتے ہوئے فائر کئے گئے، جن میں سے ایک راکٹ دیوار پر لگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد سے موصولہ اطلاع کے مطابق گذشتہ رات ساڑھے تین بجے مبینہ دہشت گردی کی کارروائی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ایبٹ آباد کے مطابق دہشت گردوں کی طرف سے دو سے تین راکٹ فائر کئے گئے۔ جن میں سے ایک راکٹ اکیڈمی کی دیوار کو لگا جس سے دیوار کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ڈی سی او سید امتیاز علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ قریبی علاقوں گلیات اور ٹھنڈیانی میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق جائے وقوعہ کی طرف جانے والے تمام راستوں اور بلال ٹائون کو مکمل طور پر پولیس نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال اسی علاقے میں امریکی میرینز نے القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 133407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/133407/پاکستان-ملٹری-اکیڈمی-کاکول-پر-راکٹ-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org