QR CodeQR Code

مسلم لیگ نون نے نیٹو سپلائی بحال کرنے اور آئین میں بیسویں ترمیم پر حکومت سے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا

28 Jan 2012 22:22

اسلام ٹائمز:اپوزیشن لیڈر چودھری نثار کہنا ہے کہ حکومت کو اگر دو تہائی اکثریت حاصل ہے تو پھر انہیں بیسویں ترمیم کیلئے اپوزیشن کی مدد درکار نہیں ہونی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد سے جاری کئے گئے بیان میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی کا کہنا تھا کہ آزاد اور خودمختار الیکشن کمیشن کے قیام اور غلطیوں سے پاک ووٹر لسٹوں کے بغیر بیسویں آئینی ترمیم کا کوئی فائدہ نہیں، حکومت سیاسی مقاصد کیلئے دوہرا معیار اختیار نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ پارلیمنٹ پر نہ ڈالے، ہم پہلے ہی حکومتی وعدہ خلافیوں کا شکار ہو چکے ہیں، اس سوراخ سے پھر ڈسے جانے کا شوق نہیں رکھتے۔

چودھری نثار علی کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا تو اجلاس میں شریک ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ ان کی ڈگمگاتی کشتی کنارے لگے گی، 17 فروری کو ملتان میں جلسے کے بعد، نون لیگ کی سیاسی جدوجہد میں تیزی اور گرمی آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 133798

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/133798/مسلم-لیگ-نون-نے-نیٹو-سپلائی-بحال-کرنے-اور-آئین-میں-بیسویں-ترمیم-پر-حکومت-سے-مذاکرات-انکار-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org