QR CodeQR Code

افغانستان میں بم دھماکے، 3 امریکی فوجی ہلاک

30 Jan 2012 03:27

اسلام ٹائمز:میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں گذشتہ برس 566اتحادی فوجی ہلاک ہوئے تھے جبکہ رواں سال تشدد کے واقعات میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 33 سے تجاوز کر چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں دو بم دھماکوں میں تین امریکی فوجی ہلاک ہو گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار کے ضلع میوند میں دو طاقتور بم دھماکے ہوئے، یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب امریکی فوجی قافلے طالبان کے خلاف آپریشن کیلئے علاقے سے گزر رہے تھے، افغان ذرائع ابلاغ نے طالبان کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ واقعہ میں چار امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں، تاہم آزاد ذرائع کے مطابق تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، افغانستان میں گذشتہ برس 566 اتحادی فوجی ہلاک ہوئے تھے جبکہ رواں سال تشدد کے واقعات میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 33 سے تجاوز کر چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 134088

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/134088/افغانستان-میں-بم-دھماکے-3-امریکی-فوجی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org