QR CodeQR Code

نیٹو انخلا کے بعد افغانستان میں مخلوط حکومت نہ بنائی گئی تو خانہ جنگی کا خدشہ ہے، عمران خان

6 Feb 2012 12:58

اسلام ٹائمز: سکائی نیوز کو انٹرویو میں پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان میں مخلوط حکومت قائم نہ کی گئی تو اس بار قتل و غارت روسی انخلا کے بعد ہونے والی قتل و غارت سے زیادہ شدید ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نیٹو کے انخلا کے بعد افغانستان میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی۔ افغانستان میں مخلوط حکومت قائم نہ کی گئی تو شدید قتل و غارت ہو گی۔ سکائی نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے اس خطرے کا اظہار بھی کیا کہ اس بار قتل و غارت روسی انخلا کے بعد ہونے والی قتل و غارت سے زیادہ شدید ہو گی۔ پاکستان کے بارے میں انہوں نے کہا یہ انکا فرض ہے کہ وہ ملک بچانے کی کوشش کریں۔ ان کا کہنا تھا اگر مجھے یہاں رہنا ہے تو مجھے اپنے ملک کی خاطر لڑنا ہو گا، ہم پستی کی جانب جا رہے ہیں اور جب تک مجھ جیسے لوگ جن کا انحصار سیاست پر نہیں، آگے آئیں، اسکے علاوہ کوئی امید نہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 135793

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/135793/نیٹو-انخلا-کے-بعد-افغانستان-میں-مخلوط-حکومت-نہ-بنائی-گئی-خانہ-جنگی-کا-خدشہ-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org