QR CodeQR Code

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے سیکرٹری دفاع کی تعیناتی سے روک دی

8 Feb 2012 19:11

اسلام ٹائمز:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سیکرٹری دفاع نعیم خالد لودھی کی برطرفی کے خلاف درخواست پر عدالتی فیصلے تک سیکرٹری دفاع کے عہدے پر کسی بھی نئی تقرری سے روک دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عظیم خان آفریدی نے سابق سیکرٹری دفاع نعیم خالد لودھی کی جانب سے انہیں عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق محمود جہانگیری نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جوابات داخل کرائے جا چکے ہیں تاہم دیگر فریقین کا جواب آنا باقی ہے، جس پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔ نعیم خالد لودھی کی جانب سے ان کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن معطل کرکے عبوری حکم کے ذریعے ریلیف دینے کی متفرق درخواست نمٹاتے ہوئے نرگس سیٹھی کو بطور سیکرٹری دفاع کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ عدالتی فیصلہ آنے تک موجودہ سیٹ اپ کام جاری رکھے گا۔


خبر کا کوڈ: 136385

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/136385/اسلام-آباد-ہائیکورٹ-نے-نئے-سیکرٹری-دفاع-کی-تعیناتی-سے-روک-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org