QR CodeQR Code

مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، دو خاصہ دار جاں بحق

8 Feb 2012 23:20

اسلام ٹائمز:تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرلی، سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران تین مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو خاصہ دار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جبکہ سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران تین مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، بدھ کے روز تحصیل صافی کے دور افتادہ علاقے ملینگار میں خاصہ دار فورس کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا، جس کے باعث دو اہلکار جاں بحق ہو گئے، خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ کی ذمہ داری تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے رہنماء مکرم خراسانی نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو ٹیلی فون کرکے قبول کرلی ہے، دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا اور تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 136435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/136435/مہمند-ایجنسی-میں-بارودی-سرنگ-کا-دھماکہ-دو-خاصہ-دار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org