0
Wednesday 8 Feb 2012 23:20

مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، دو خاصہ دار جاں بحق

مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، دو خاصہ دار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو خاصہ دار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جبکہ سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران تین مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، بدھ کے روز تحصیل صافی کے دور افتادہ علاقے ملینگار میں خاصہ دار فورس کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا، جس کے باعث دو اہلکار جاں بحق ہو گئے، خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ کی ذمہ داری تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے رہنماء مکرم خراسانی نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو ٹیلی فون کرکے قبول کرلی ہے، دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا اور تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 136435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش