QR CodeQR Code

پشاور میں پولیس چوکی کے قریب بم دھماکہ

12 Feb 2012 22:46

اسلام ٹائمز:تخریب کاروں نے دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کر رکھا تھا، دھماکہ سے پولیس چوکی کو جزوی نقصان پہنچا تاہم چوکی خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ حیات آباد میں بم دھماکے کے باعث پولیس چوکی کو نقصان پہنچا، پولیس کے مطابق تخریب کاروں نے ایک موٹرسائیکل حیات آباد فیز ٹو میں قائم پولیس چوکی کے قریب کھڑی کی جس میں بارودی مواد چھپایا گیا تھا، بعد ازاں اس دھماکہ خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ اڑا دیا گیا، دھماکہ سے چوکی کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ موٹرسائیکل تباہ ہوگئی، تاہم چوکی خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، واضح رہے کہ پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردی کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل گزشتہ رات پشاور کے نواحی علاقے سرا درگئی دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 137278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/137278/پشاور-میں-پولیس-چوکی-کے-قریب-بم-دھماکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org