QR CodeQR Code

وزیراعظم کے سپریم کورٹ کے احاطے میں گاڑی لے جانے پر پابندی

12 Feb 2012 23:52

اسلام ٹائمز: سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور پیپلز پارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کیس کی وجہ سے سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں اس لئے وزیر اعظم کو کل اپنی گاڑی کے ہمراہ عدالت میں آنے کی اجازت دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو کل سپریم کورٹ کے احاطے میں گاڑی لے جانے سے روک دیا گیا۔ وزیراعظم کل توہین عدالت کیس کے لئے عدالت میں پیش ہونگے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم گیلانی اپنی گاڑی سپریم کورٹ کے احاطے سے باہر پارک کر کے پیدل عدالت جائیں گے۔ اس صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کیس کی وجہ سے سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں اس لئے وزیر اعظم کو کل اپنی گاڑی کے ہمراہ عدالت میں آنے کی اجازت دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 137283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/137283/وزیراعظم-کے-سپریم-کورٹ-احاطے-میں-گاڑی-لے-جانے-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org