QR CodeQR Code

پاکستان پیپلز پارٹی نے اس ملک کو آئین دیا اور اس کی حفاظت بھی کی، بیرسٹر مسعود کوثر

13 Feb 2012 12:26

اسلام ٹائمز: سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخواہ کا کہنا تھا کہ تمام ادارے آئین کی پاسداری کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ایف سی آر قانون میں ترامیم کو خوش آئند قرار دیا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر کے پی کے بیرسٹر سید مسعود کوثر نے سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عدلیہ کی آزادی کے لئے ڈنڈے کھائے ہیں اور اسے آزاد کروایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں ہری پور اور ڈیرہ اسماعیل خان جیل میں قید رہے۔ گورنر کے پی کے کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اس ملک کو آئین دیا اور اس آئین کی حفاظت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے آئین کی پاسداری کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ 

ایف سی آر قانون میں ترامیم بارے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انگریز دور کے اس قانون میں اس دور حکومت میں ترامیم کی گئیں، جن کی رو سے اب سیاسی پارٹیاں قبائلی علاقے میں اپنی سرگرمیاں کرنے کے علاوہ سیاسی دفتر کھول سکیں گیں۔


خبر کا کوڈ: 137421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/137421/پاکستان-پیپلز-پارٹی-نے-اس-ملک-کو-ا-ئین-دیا-اور-کی-حفاظت-بھی-بیرسٹر-مسعود-کوثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org