QR CodeQR Code

افغان صدر حامد کرزئی اور ایرانی صدر احمدی نژاد کل پاکستان کا دورہ کریں گے

15 Feb 2012 02:45

اسلام ٹائمز: اجلاس کی مشترکہ صدارت، صدر آصف علی زرداری، ایران کے صدر احمدی نژاد اور افغان صدر حامد کرزئی کریں گے۔ اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے صدور اپنے دو روزہ دورہ میں پاک، ایران، افغانستان سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ سولہ فروری کو دفتر خارجہ میں ہونے والے اہم اجلاس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ مذاکرات کا ایجنڈا طے کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سترہ فروری کو ایوان صدر میں تینوں ممالک کا سربراہ اجلاس منعقد ہو گا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت، صدر آصف علی زرداری، ایران کے صدر احمدی نژاد اور افغان صدر حامد کرزئی کریں گے۔ اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

دوسری طرف افغان صدر حامد کرزئی کے دورے سے قبل، پاکستان نے افغان کنٹینرز چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے چیئرمین ممتاز حیدر نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حامد کرزئی کے دورہ پاکستان سے قبل، افغان کنٹینرز چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملے کے بعد افغان کنٹینزر کو روک دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 137890

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/137890/افغان-صدر-حامد-کرزئی-اور-ایرانی-احمدی-نژاد-کل-پاکستان-کا-دورہ-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org