0
Wednesday 15 Feb 2012 02:45

افغان صدر حامد کرزئی اور ایرانی صدر احمدی نژاد کل پاکستان کا دورہ کریں گے

افغان صدر حامد کرزئی اور ایرانی صدر احمدی نژاد کل پاکستان کا دورہ کریں گے
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے صدور اپنے دو روزہ دورہ میں پاک، ایران، افغانستان سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ سولہ فروری کو دفتر خارجہ میں ہونے والے اہم اجلاس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ مذاکرات کا ایجنڈا طے کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سترہ فروری کو ایوان صدر میں تینوں ممالک کا سربراہ اجلاس منعقد ہو گا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت، صدر آصف علی زرداری، ایران کے صدر احمدی نژاد اور افغان صدر حامد کرزئی کریں گے۔ اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

دوسری طرف افغان صدر حامد کرزئی کے دورے سے قبل، پاکستان نے افغان کنٹینرز چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے چیئرمین ممتاز حیدر نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حامد کرزئی کے دورہ پاکستان سے قبل، افغان کنٹینرز چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملے کے بعد افغان کنٹینزر کو روک دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 137890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش