QR CodeQR Code

مجلس وحدت مسلمین 17 فروری کو ایرانی صدر کے اعزاز میں عصرانہ دی گی

15 Feb 2012 03:18

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کی جانب رکھی گئی غیر رسمی نشست میں شرکت کیلئے ملک کی تمام دینی و سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سمیت میڈیا اینکرز، ٹیکنوکریٹس اور اہم شخصیات کو دعوت دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین سترہ فروری کو  اسلام آباد میں ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے اعزاز میں عصرانہ دے گی۔ اس موقع پر ایک غیر رسمی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں ملک کی تمام دینی و سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سمیت میڈیا اینکرز، ٹیکنوکریٹس اور اہم شخصیات کو دعوت دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ایران کے صدر احمدی نژاد سولہ فروری کو پاک، ایران اور افغانستان سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کیلئے پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔ اس موقع پر صدر احمدی نژاد اپنے ہم منصب صدر آصف علی زرداری سمیت اہم حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 137891

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/137891/مجلس-وحدت-مسلمین-17-فروری-کو-ایرانی-صدر-کے-اعزاز-میں-عصرانہ-دی-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org