0
Wednesday 15 Feb 2012 03:18

مجلس وحدت مسلمین 17 فروری کو ایرانی صدر کے اعزاز میں عصرانہ دی گی

مجلس وحدت مسلمین 17 فروری کو ایرانی صدر کے اعزاز میں عصرانہ دی گی
اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین سترہ فروری کو  اسلام آباد میں ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے اعزاز میں عصرانہ دے گی۔ اس موقع پر ایک غیر رسمی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں ملک کی تمام دینی و سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سمیت میڈیا اینکرز، ٹیکنوکریٹس اور اہم شخصیات کو دعوت دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ایران کے صدر احمدی نژاد سولہ فروری کو پاک، ایران اور افغانستان سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کیلئے پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔ اس موقع پر صدر احمدی نژاد اپنے ہم منصب صدر آصف علی زرداری سمیت اہم حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 137891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش