QR CodeQR Code

سری لنکن کرکٹ ٹیم حملہ کیس، دہشت گرد کے جسمانی ریمانڈ میں مزید پانچ دن کی توسیع

15 Feb 2012 23:10

اسلام ٹائمز:پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم عدنان ارشد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، حملہ کے دوران استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کرنے کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سر ی لنکا کی کرکٹ ٹیم پر حملہ کیس میں ملوث دہشت گرد کے جسمانی ریمانڈ میں مزید پانچ روز کی توسیع کر دی۔ تھانہ گلبرگ پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم عدنان ارشد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور حملہ کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرنے کے لیے ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ جس پر عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 138107

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/138107/سری-لنکن-کرکٹ-ٹیم-حملہ-کیس-دہشت-گرد-کے-جسمانی-ریمانڈ-میں-مزید-پانچ-دن-کی-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org