QR CodeQR Code

ایران اور افغانستان کے صدور سہ فریقی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے آج پاکستان پہنچیں گے

16 Feb 2012 02:16

اسلام ٹائمز: اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، پاک، ایران، افغانستان معاشی تعاون اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ آج اسلام آباد ميں دو روزہ پاک افغان ايران سہ فريقی اجلاس شروع ہو رہا ہے، جس ميں انسداد دہشتگردي ميں تعاون، طالبان کے ساتھ امن مذاکرات سميت ديگر معاملات پر غور کيا جائے گا۔ غيرملکی خبرايجنسی کے مطابق سہ فريقی اجلاس ميں شرکت کے ليے افغان صدر حامد کرزئی اور ايرانی صدر احمدی نژاد آج اسلام آباد پہنچيں گے۔ خبر ايجنسی نے پاکستانی افسر کے حوالے سے کہا ہے کہ سہ فريقی اجلاس ميں انسداد دہشتگردی ميں تعاون، انسانی اسمگلنگ، منشيات اسمگلنگ اور سرحدی معاملات پر بات چيت ہو گی، خبرايجنسی کے مطابق اجلاس ميں طالبان کے ساتھ امن مذاکرات سميت ديگر معاملات پر بھي بات چيت کي جائے گی۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق ہمسایہ ممالک ایران اور افغانستان کے صدور سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے۔ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد اور افغان صدر حامد کرزئی اپنے دورے کے دوران پاکستانی رہنماوں سے ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی پاکستانی قیادت پر زور دیں گے کہ پاکستانی سینئر طالبان قیادت تک رسائی ممکن بنائی جائے اور افغان حکام کو توقع ہے کہ پاکستان افغان لیڈروں کی طالبان سینئر قیادت سے بامعنی ملاقات کا اہتمام کرے گا۔ دریں اثناء ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کے دورہ پاکستان کے دوران توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اہم پیش رفت کی توقع ہے، گزشتہ روز ایرانی سفیر علی رضا نے پانی و بجلی کے وزیر نوید قمر سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اور ایران دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایران سے بجلی کی درآمد سمیت تجارت اور معیشت میں تعاون کے فروغ پر رضامند ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 138151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/138151/ایران-اور-افغانستان-کے-صدور-سہ-فریقی-سربراہ-اجلاس-میں-شرکت-کیلئے-آج-پاکستان-پہنچیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org