QR CodeQR Code

ہم پاکستان کو قبرستان بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، خواجہ سعد رفیق

17 Feb 2012 11:33

اسلام ٹائمز: خفیہ ایجنسیوں کو مخاطب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ لوگوں کو دھمکیاں دینا بند کریں۔ قوت کے اندھے استعمال سے ہیرو نہیں بنا جا سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایجنسیاں لیڈر میکنگ کی فیکٹریاں بند کریں۔


اسلام ٹائمز۔ پی ایم ایل ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اس وقت شورش برپا ہے، لوگوں کو دن دہاڑے اٹھا لیا جاتا ہے۔ علیحدگی پسندوں سے مذاکرات تک گوارہ نہیں کئے جاتے۔ اس عمل سے انٹیلیجنس کی بدنامی ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے پریڈ ایونیو میں ’’ ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آف پاکستان ‘‘ کے تحت لا پتہ افراد کی بازیابی کے لیے دئیے گئے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ نواز کے ایم این کا کہنا تھا کہ قوت کے اندھے استعمال سے ہیرو نہیں بنا جا سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایجنسیاں لیڈر میکنگ کی فیکٹریاں بند کریں۔ سیاسی امور میں انٹیلی جنس کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں آج پاکستان کا پرچم نہیں لہرایا جا سکتا یہ کیسا پاکستان ہے جسمیں مائیں لاپتہ بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد جان دے دیتی ہیں۔ خفیہ ایجنسیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو دھمکیاں دینا بند کریں۔ ہم پاکستان کو قبرستان بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ لاپتہ افراد کا معاملہ انسانیت کا معاملہ ہے اسی فوری حل کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 138433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/138433/ہم-پاکستان-کو-قبرستان-بنانے-کی-اجازت-نہیں-دیں-گے-خواجہ-سعد-رفیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org