0
Friday 17 Feb 2012 11:33

ہم پاکستان کو قبرستان بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، خواجہ سعد رفیق

ہم پاکستان کو قبرستان بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، خواجہ سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ پی ایم ایل ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اس وقت شورش برپا ہے، لوگوں کو دن دہاڑے اٹھا لیا جاتا ہے۔ علیحدگی پسندوں سے مذاکرات تک گوارہ نہیں کئے جاتے۔ اس عمل سے انٹیلیجنس کی بدنامی ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے پریڈ ایونیو میں ’’ ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آف پاکستان ‘‘ کے تحت لا پتہ افراد کی بازیابی کے لیے دئیے گئے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ نواز کے ایم این کا کہنا تھا کہ قوت کے اندھے استعمال سے ہیرو نہیں بنا جا سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایجنسیاں لیڈر میکنگ کی فیکٹریاں بند کریں۔ سیاسی امور میں انٹیلی جنس کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں آج پاکستان کا پرچم نہیں لہرایا جا سکتا یہ کیسا پاکستان ہے جسمیں مائیں لاپتہ بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد جان دے دیتی ہیں۔ خفیہ ایجنسیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو دھمکیاں دینا بند کریں۔ ہم پاکستان کو قبرستان بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ لاپتہ افراد کا معاملہ انسانیت کا معاملہ ہے اسی فوری حل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 138433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش