QR CodeQR Code

پاراچنار بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہے، نواب رئیسانی

18 Feb 2012 23:47

اسلام ٹائمز: وزیراعلٰی بلوچستان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب انسانی جانوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا، ملک دشمن عناصر اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے پاراچنار میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں معصوم اور بےگناہ افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی غم و رنج کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں وزیراعلٰی نے کہا ہے کہ معصوم انسانی جانوں کو نشانہ بنانے کی اجازت دنیا کا کوئی دین و مذہب و معاشرہ نہیں دیتا اور اس میں ملوث عناصر کا تعلق کسی مذہب سے نہیں اورنہ ہی وہ انسانیت کے زمرے میں آتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ بم دھماکوں اور تشدد کی دیگر کاروائیوں کا مقصد عوام میں بےچینی پیدا کرنا اور ملک کی جڑوں کو کمزور کرنا ہے۔ تاہم پاکستانی قوم ایسی کارروائیوں سے مرعوب نہیں ‌ہو گی اور ملک دشمن عناصر کو انکے مذموم مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وزیراعلٰی نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا،وزیراعلٰی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 138642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/138642/پاراچنار-بم-دھماکے-کی-شدید-مذمت-کرتے-ہے-نواب-رئیسانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org