QR CodeQR Code

امریکہ نے ہمیشہ دوستی کی آڑ میں پاکستان کے دل میں خنجر گھونپا ہے، مولانا عصمت اللہ

21 Feb 2012 00:33

اسلام ٹائمز:نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے جے یو آئی کے امیر کا کہنا تھا کہ امریکی قرارداد امریکہ کی پاکستان میں کھلی مداخلت ہے اور یہ پاکستان کے تمام حکمرانوں کی امریکی غلامی کا نتیجہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی امیر اور رکن قومی اسمبلی مولانا عصمت اللہ نے کہا ہے کہ امریکی قرارداد ضرورت سے زیادہ امریکی چاپلوسی و غلامی کا صلہ ہے۔ امریکہ بلوچستان کے متعلق قرارداد کی بجائے فلسطین و کشمیر کے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینلوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالقادر لونی، پریس سیکرٹری حاجی سید عبدالستار و دیگر بھی موجود تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکی قرارداد امریکہ کی پاکستان میں کھلی مداخلت ہے اور یہ پاکستان کے موجودہ و سابقہ تمام حکمرانوں کی امریکہ کی ضرورت سے زیادہ غلامی کا نتیجہ ہے اور ہم نے پہلے بھی کہا اور آج بھی برملا کہتے ہیں کہ امریکہ مسلمانوں بالخصوص پاکستان کا دوست نہیں ہو سکتا اور امریکہ نے ہمیشہ دوستی کی آڑ میں پاکستان کے دل میں خنجر گھونپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب امریکہ نے سلالہ چیک پوسٹ پر جان بوجھ کر حملہ آور ہو کر کئی پاکستانی فوجیوں‌ کو شہید کیا، لیکن حکومت پاکستان نے قوم کو دھوکہ و بے وقوف بنانے کیلئے نیٹوسپلائی لائن بند کرنے کا اعلان اے پی سی اور پارلیمنٹ کے دبائو کے تحت کیا۔


خبر کا کوڈ: 139253

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/139253/امریکہ-نے-ہمیشہ-دوستی-کی-آڑ-میں-پاکستان-کے-دل-خنجر-گھونپا-ہے-مولانا-عصمت-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org