0
Tuesday 21 Feb 2012 00:33

امریکہ نے ہمیشہ دوستی کی آڑ میں پاکستان کے دل میں خنجر گھونپا ہے، مولانا عصمت اللہ

امریکہ نے ہمیشہ دوستی کی آڑ میں پاکستان کے دل میں خنجر گھونپا ہے، مولانا عصمت اللہ

اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی امیر اور رکن قومی اسمبلی مولانا عصمت اللہ نے کہا ہے کہ امریکی قرارداد ضرورت سے زیادہ امریکی چاپلوسی و غلامی کا صلہ ہے۔ امریکہ بلوچستان کے متعلق قرارداد کی بجائے فلسطین و کشمیر کے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینلوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالقادر لونی، پریس سیکرٹری حاجی سید عبدالستار و دیگر بھی موجود تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکی قرارداد امریکہ کی پاکستان میں کھلی مداخلت ہے اور یہ پاکستان کے موجودہ و سابقہ تمام حکمرانوں کی امریکہ کی ضرورت سے زیادہ غلامی کا نتیجہ ہے اور ہم نے پہلے بھی کہا اور آج بھی برملا کہتے ہیں کہ امریکہ مسلمانوں بالخصوص پاکستان کا دوست نہیں ہو سکتا اور امریکہ نے ہمیشہ دوستی کی آڑ میں پاکستان کے دل میں خنجر گھونپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب امریکہ نے سلالہ چیک پوسٹ پر جان بوجھ کر حملہ آور ہو کر کئی پاکستانی فوجیوں‌ کو شہید کیا، لیکن حکومت پاکستان نے قوم کو دھوکہ و بے وقوف بنانے کیلئے نیٹوسپلائی لائن بند کرنے کا اعلان اے پی سی اور پارلیمنٹ کے دبائو کے تحت کیا۔

خبر کا کوڈ : 139253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش