QR CodeQR Code

امریکی کانگریس کا وفد رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا

22 Feb 2012 00:48

اسلام ٹائمز: دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکی وفد سے ملاقاتوں میں بلوچستان پر امریکی کانگرس میں قرارداد کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس کا وفد ہاؤس بزنس کمیٹی کے چیئرمین ڈیوڈ ڈرائر کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ راوں ہفتے پاکستان آنے والا امریکی وفد اپنے دورے میں صدر آصف زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وزیر خارجہ حناربانی اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق امریکی کانگرس کا وفد پاکستانی حکام سے نیٹو سپلائی کی بحالی کے معاملہ پر بات چیت کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکی وفد کے دورے کے دوران، بلوچستان پر امریکی کانگریس کی قرارداد کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 139770

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/139770/امریکی-کانگریس-کا-وفد-رواں-ہفتے-پاکستان-دورہ-کرے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org