QR CodeQR Code

بحرینی پرامن مظاہرین پر سعودی فورسز کا حملہ

24 Feb 2012 22:28

اسلام ٹائمز: آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف عوامی تحریک چودہ فروری دو ہزار گيارہ سے شروع ہوئی ہے جس میں بحرینی اور سعودی فوجیوں کے مظالم میں اب تک سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے فوجیوں نے بحرین کے مظاہرین پر حملہ کیا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے فوجیوں نے جمعرات کے روز دارالحکومت منامہ میں پرامن مظاہرین پر حملہ کر کے انہیں زدوکوب کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گيس کے گولے داغے اور صوتی بموں کا استمال کیا۔ اس مظاہرے کی اپیل چودہ فروری اتحاد نے کی تھی اور یہ انقلابی تحریک کے شہدا کی شہادت کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کے لیے کیا گيا تھا۔ واضح رہے کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف عوامی تحریک چودہ فروری دو ہزار گيارہ سے شروع ہوئی ہے جس میں بحرینی اور سعودی فوجیوں کے مظالم میں اب تک سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 140502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/140502/بحرینی-پرامن-مظاہرین-پر-سعودی-فورسز-کا-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org