0
Friday 24 Feb 2012 22:28

بحرینی پرامن مظاہرین پر سعودی فورسز کا حملہ

بحرینی پرامن مظاہرین پر سعودی فورسز کا حملہ
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے فوجیوں نے بحرین کے مظاہرین پر حملہ کیا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے فوجیوں نے جمعرات کے روز دارالحکومت منامہ میں پرامن مظاہرین پر حملہ کر کے انہیں زدوکوب کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گيس کے گولے داغے اور صوتی بموں کا استمال کیا۔ اس مظاہرے کی اپیل چودہ فروری اتحاد نے کی تھی اور یہ انقلابی تحریک کے شہدا کی شہادت کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کے لیے کیا گيا تھا۔ واضح رہے کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف عوامی تحریک چودہ فروری دو ہزار گيارہ سے شروع ہوئی ہے جس میں بحرینی اور سعودی فوجیوں کے مظالم میں اب تک سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 140502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش