QR CodeQR Code

امریکہ نے بلوچستان کیخلاف سازش بند نہ کی تو اس کیخلاف جہاد کیا جائیگا، مولانا سمع الحق

27 Feb 2012 12:25

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت اکبر بگٹی کے قاتلوں کو پکڑنے کیلئے سنجیدہ ہے تو ان کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لائے۔


اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ امریکہ نے بلوچستان کیخلاف سازش بند نہ کیں تو اس کیخلاف جہاد کیا جائے گا۔ مولانا سمیع الحق نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے بلوچستان کیخلاف سازش بند نہ کی تو اس کیخلاف جہاد کیا جائیگا، حکومت اکبر بگٹی کے قاتلوں کو پکڑنے کیلئے سنجیدہ ہے تو ان کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لائے۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بچانا ہے اور اس مقصد کیلئے بلوچ بھائیوں کو راضی کرینگے، بلوچستان میں اگر کسی قسم کا آپریشن ہو رہا ہے تو بند کیا جائے۔ اس موقعہ پر مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے بھی بلوچستان میں بیرونی مداخلت کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ 


خبر کا کوڈ: 141205

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/141205/امریکہ-نے-بلوچستان-کیخلاف-سازش-بند-نہ-کی-اس-جہاد-کیا-جائیگا-مولانا-سمع-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org