0
Monday 27 Feb 2012 12:25

امریکہ نے بلوچستان کیخلاف سازش بند نہ کی تو اس کیخلاف جہاد کیا جائیگا، مولانا سمع الحق

امریکہ نے بلوچستان کیخلاف سازش بند نہ کی تو اس کیخلاف جہاد کیا جائیگا، مولانا سمع الحق
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ امریکہ نے بلوچستان کیخلاف سازش بند نہ کیں تو اس کیخلاف جہاد کیا جائے گا۔ مولانا سمیع الحق نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے بلوچستان کیخلاف سازش بند نہ کی تو اس کیخلاف جہاد کیا جائیگا، حکومت اکبر بگٹی کے قاتلوں کو پکڑنے کیلئے سنجیدہ ہے تو ان کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لائے۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بچانا ہے اور اس مقصد کیلئے بلوچ بھائیوں کو راضی کرینگے، بلوچستان میں اگر کسی قسم کا آپریشن ہو رہا ہے تو بند کیا جائے۔ اس موقعہ پر مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے بھی بلوچستان میں بیرونی مداخلت کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ 
خبر کا کوڈ : 141205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش