QR CodeQR Code

اسرائیل غزہ میں تعمیر نو کے کاموں میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے: بان کی مون

31 Oct 2009 15:47

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ شام کے ایک قومی روزنامے کی۰۰۰۰۰۰


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ شام کے ایک قومی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز بان کی مون نے نیویارک میں ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ کے بعد اب 10 ماہ گذر چکے ہیں جبکہ اسرائیل کی طرف سے شہر کی تعمیر نو کے کاموں میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام غزہ کی تعمیر نو کے سلسلے میں کئی پروگرامات ترتیب دیے گئے ہیں تاہم اسرائیل کی جانب سے عائد پابندیوں کے باعث شہر میں تعمیر نو کا کام نہیں ہو سکا۔ واضح رہے کہ عالمی ادارے کے سربراہ کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سلامتی کونسل میں اسرائیل کے جنگی جرائم سے متعلق گولڈسٹون کی رپورٹ پر بحث کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ گولڈسٹون رپورٹ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے زیر اہتمام تیار کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے رواں سال کے آغاز میں غزہ پر حملے کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی تھیں، جس پر اس کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 14160

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/14160/اسرائیل-غزہ-میں-تعمیر-نو-کے-کاموں-رکاوٹیں-پیدا-کر-رہا-ہے-بان-کی-مون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org