0
Saturday 31 Oct 2009 15:47

اسرائیل غزہ میں تعمیر نو کے کاموں میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے: بان کی مون

اسرائیل غزہ میں تعمیر نو کے کاموں میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے: بان کی مون
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ شام کے ایک قومی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز بان کی مون نے نیویارک میں ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ کے بعد اب 10 ماہ گذر چکے ہیں جبکہ اسرائیل کی طرف سے شہر کی تعمیر نو کے کاموں میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام غزہ کی تعمیر نو کے سلسلے میں کئی پروگرامات ترتیب دیے گئے ہیں تاہم اسرائیل کی جانب سے عائد پابندیوں کے باعث شہر میں تعمیر نو کا کام نہیں ہو سکا۔ واضح رہے کہ عالمی ادارے کے سربراہ کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سلامتی کونسل میں اسرائیل کے جنگی جرائم سے متعلق گولڈسٹون کی رپورٹ پر بحث کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ گولڈسٹون رپورٹ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے زیر اہتمام تیار کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے رواں سال کے آغاز میں غزہ پر حملے کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی تھیں، جس پر اس کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 14160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش