QR CodeQR Code

اقتصادی پابندیوں کی امریکی دھمکی، پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ڈاکٹر قدیر خان

3 Mar 2012 00:40

اسلام ٹائمز: کراچی میں تقریب سے خطاب میں نامور ایٹمی سائنسدان کا کہنا تھا کہ نئی نسل قرآن پاک سے استفادہ کر کے منزل تلاش کرے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کوشش کے باوجود ان کے خلاف ایک پیسے کی خوردبرد کا الزام نہ لگا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکہ کی جانب سے اقتصادی پابندیوں کی دھمکی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کے اوجھا کیمپس میں اپنے نام سے منسوب آڈیٹوریم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نئی نسل قرآن پاک سے استفادہ کر کے منزل تلاش کرے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کوشش کے باوجود ان کے خلاف ایک پیسے کی خوردبرد کا الزام نہ لگا سکے، انہوں نے کہا کہ پچیس سالہ خدمات کے بعد ریٹائرمنٹ پر ملنے والی نو ہزار روپے کی پینشن بڑھ کر سینتیس ہزار روپے ماہانہ ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 142382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/142382/اقتصادی-پابندیوں-کی-امریکی-دھمکی-پاکستان-کو-کوئی-فرق-نہیں-پڑے-گا-ڈاکٹر-قدیر-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org